وزیر اعظم شہباز شریف کا محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت 

11:39 AM, 27 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ  بی بی جمہوری وسیاسی جدوجہد کی روشن علامت ہیںجنہوں نے عوام کے حقوق کی جدوجہد میں جام شہادت نوش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 27 دسمبر 2007 کا سیاہ دن عوام کی ایک محبوب راہنما کی شہادت کا ناقابل فراموش دن ہے۔ اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی تمام عمر جہد مسلسل کی ولولہ انگیز داستان ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ملک، عوام اور جمہوریت کے لئے محترمہ بے نظیر بھٹو کی تاریخی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ آئین کی سربلندی، آمریت کے خلاف ان کی پرعزم اور نڈر عوامی و سیاسی تحریک تاریخ کا قابل فخر اور سنہرا باب ہے۔

مزیدخبریں