لاہور : لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔ عدالت نے سکولوں اور کالجوں کو مزید سات روز بند کرنے کا حکم دے دیا۔
نیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ اسموگ کی وجہ سے چھٹیاں بڑھائی جائیں ۔ عدالت نے ڈی جی پی ڈی ایم کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا
وکیل پیمرا کا کہنا تھا کہ اسموگ کی روک تھام کے لیے سٹیلائٹ چینل پر اشتہارات چلانے کے لیے چینل مالکان کو خطوط لکھ دیے ہیں ۔عدالت نے کہا کہ ہم نے اسموگ کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہوا ہے ۔اسموگ کی روک تھام حکومت کی ذمہ داری ہے ۔