قائداعظم سے متعلق فواد چوہدری کے بیان نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا

قائداعظم سے متعلق فواد چوہدری کے بیان نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا

اسلام آباد:فوادچودھری کے بیان نے نیا تنازع  کھڑا کردیا، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا قائداعظم قطعی طور پر کوئی مذہبی ریاست نہیں بنا نا چاہتے تھے ،قوم کنفیوژن دو ر کر لے ۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں قائداعظم کی تصویری نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ قائداعظم کا نام لے کر مذہبی ریاست کی بات کرتے ہیں وہ قوم کو بے وقوف بناتے ہیں ،قوم کنفیوژن دور کر لے قائد اعظم قطعی طور پر کوئی مذہبی ریاست نہیں بنا نا چاہتے تھے ۔

 فواد چودھری نے مزید کہا کہ اگر کوئی مذہبی ریاست بنانا ہوتی تو آزادی کی تحریک مولانا ابولکلام آزاد یا پھر مولانا مودودی چلاتے جن کے پاس مذہب کا علم زیادہ تھا ، قائداعظم کے ذہن میں کسی مذہبی ریاست کا کوئی تصور نہیں تھا۔