اسلام آباد:گڑھی خدابخش میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اورزرداری کے خطاب کے بعد وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دکھ کی بات ہے کہ بینظیر بھٹو کی برسی پر چھوٹے چھوٹے سیاستدان اپنے قد سے بھی چھوٹی باتیں کر رہے ہیں پیپلز پارٹی جیسی بڑی سیاسی پارٹی کو زر داریوں نے ٹکے ٹوکری کر دیا۔
وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بھٹو جیسا قد آور سیاستدان کی سیاست آج سیاسی بونوں کے حوالے ہے،انہوں نے کہا یہ ہی نقصان ہوتا ہے جب سیاسی جماعتوں کا سٹرکچر نہ ہو۔
دکھ کی بات ہے کہ بینظیر بھٹو کی برسی پر چھوٹے چھوٹے سیاستدان اپنے قد سے بھی چھوٹی باتیں کر رہے ہیں پیپلز پارٹی جیسی بڑی سیاسی پارٹی کو زر داریوں نے ٹکے ٹوکری کر دیا بھٹو جیسا قد آور سیاستدان کی سیاست آج سیاسی بونوں کے حوالے ہے، یہ نقصان ہوتا ہے جب سیاسی جماعتوں کا سٹرکچر نہ ہو۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 27, 2021
واضح رہے اس سے قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گڑھی خدا بخش میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے عوام نااہل وزیراعظم کو بھگت رہے ہیں، جمہوریت پر شب خون مارا گیا ۔کبھی جمہوریت کے خلاف کسی چودھری کو کبھی کسی نثار کو استعمال کیا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کبھی آر او کبھی آر ٹی ایس الیکشن ہوا ۔ جمہوریت پر حملے ہوتے رہے ،پاکستان میں جمہوریت برائے نام ،بولنے اورسانس لینے کی بھی آزادی نہیں،عوام کے ووٹ پر ڈاکا مارا گیا۔
انہوں نے کہا پاکستان کے عوام سے جمہوریت چھینی گئی،کبھی کسی چوہدری تو کبھی کسی نثار کو استعمال کیا گیا ،کبھی آر او تو کبھی آرٹی ایس کو بٹھایا گیا،کسی ڈیل پر یقین نہیں رکھتے، صدر اور وزیراعظم تو خود دہشتگردوں سے ڈیل کی بھیک مانگ رہے ہیں۔