نیویارک :کورونا کے نئے ویرنٹ اومی کورون سے متعلق انتہائی تشویشناک خبریں سامنے آنے لگیں ،امریکہ میں اومی کورون بے قابو ہونے لگا ،امریکہ میں اومی کورون سے بچے بھی متاثر ہونے لگے ۔
انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں اومی کورون کے کیسز تیزی سے سامنے آنے لگے ،امریکی محکمہ صحت کا کہنا ہے کورونا کے نئے ویرنٹ کی وجہ سے بچے بھی متاثر ہونے لگے ہیں ،نیو یارک سٹی کے ہسپتالوں میں اومی کرون سے متاثر بچوں کی تعداد میں 4 گنا تک اضافہ ہوگیاہے جس میں اومی کرون سے متاثرہ بچوں کی عمر 5 سال سے بھی کم ہے ۔
دوسری جانب آسڑیلیا میں اومی کرون کے باعث پہلی ہلاکت سامنے آ گئی ،برطانیہ سمیت دوسرے یورپی ممالک میں بھی اومی کرون کیسز بڑھنے لگے ۔
بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث آج سے رات کے کر فیو کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے تحت کرفیو رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک جاری رہے گا۔