پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری

05:01 PM, 27 Dec, 2021

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے ۔ اجلاس میں پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دیدی گئی۔

نیو نیوز کے مطابق عسکری حکام اور وفاقی وزرا اجلاس میں شریک ہوئے۔  اجلاس میں افغان صورت حال اور قومی سلامتی کے دیگر معاملات زیر غور آئے۔ شرکا کو قومی سلامتی کی تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔

قومی سلامتی کمیٹی کی طرف سے منظوری کی گئی قومی سلامتی پالیسی کو کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں