لاہور: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شائی ہوپ پاکستان کا پہلا کامیاب دورہ کرنے کے بعد دوبارہ پاکستان آنے کیلئے بیتاب ہیں جن کا کہنا ہے کہ یہ میرے لئے ایک ناقابل فراموش تجربہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق شائی ہوپ نے دورہ پاکستان سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ ’میرا پاکستان کا پہلا دورہ ایک ناقابل فراموش تجربہ ہے ۔ دورے کا اختتام ایک ناخوشگوار طریقے سے ہوا لیکن اگر دوبارہ پاکستان جانے کا موقع ملا تو میں یقینا اس کا منتظر ہوں! شکریہ پاکستان۔۔۔‘
An unforgettable experience for my first Pakistan tour. It’s a shame the way things had to end but I’m definitely looking forward to returning if the opportunity arises! Thank you Pakistan ???? pic.twitter.com/GTsHBL2oNM
— Shai Hope (@shaidhope) December 26, 2021
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی کردی گئی تھی جسے اب آئندہ سال جون میں شیڈول کئے جانے کا قوی امکان ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی گئی ٹی 20 سیریز کے میچز انتہائی دلچسپ رہے تھے اور پاکستان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں میچز میں فتح حاصل کر کے سیریز کلین سویپ کی تھی۔