گولان کی پہاڑیوں پر یہودیوں کی آبادی دوگنا کرنے کے لئے بڑے پیکج کی منظوری

09:18 AM, 27 Dec, 2021

تل ابیب: اسرائیلی حکومت نے گولان کی پہاڑیوں پر یہودیوں کی آبادکاری کو دوگنا کرنے کے لئے 317 ملین ڈالرز کا پیکج منظور کرلیا ۔ 

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  اسرائیلی کابینہ نے گولان ہائٹس کے علاقے میں 5 سال کے دوران 7،300 یہودیوں کو بسانے پر اتفاق کیا ہے۔اس حوالے سے ہونے والی خصوصی میٹنگ میں  اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے واضح کیا کہ ہمارا مقصد اسرائیلی آبادی کو دوگنا کرنا ہے اور اس میں کسی کوشک نہیں ہونا چاہئے گولان ہائٹس اسرائیل کا ہے  ۔ 

نفتالی نے کہا کہ  کہ مخالف ملک کی بےسروسامانی کو دیکھتے ہوئے دنیا کیلئے یہ زیادہ بہتر ہے کہ گولان ہائٹس اسرائیل کے پاس ہو جو اسے سربز و شاداب رکھے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی نے 14 دسمبر 1981 کو گولان کی پہاڑیوں  پر قبضہ کیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی 2019 میں گولان ہائٹس پر اسرائیلی قبضے کی حمایت کی تھی ۔

مزیدخبریں