بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں جمہوریت کا دعویٰ جھوٹا ہے، ترجمان دفترِ خارجہ

06:02 PM, 27 Dec, 2020

اسلام آباد ،پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا مقبوضہ کشمیر میں جمہوریت کا دعویٰ مستر دکردیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی نام نہاد جمہوریت صرف بندوق کے زور پر کشمیریوں کی آواز دبانے کے لئے ہے ۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت جھوٹ بول رہی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جمہوریت ہے ۔جمہوریت کے جھوٹے دعوے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز نہیں دباسکتے ۔ بھارت کو معاملات کو مزید الجھانے کی بجائے مقبوضہ کشمیر سے غیر قانونی قبضہ ختم کرنا چاہئے ۔ 
 
 

مزیدخبریں