ترکی ، لیبیا کی قومی وفاق حکومت کی فوجی مدد کا پابند ہے، ترک صدر

08:59 PM, 27 Dec, 2019

انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ان کا ملک لیبیا کی قومی وفاق حکومت کی فوجی مدد کا پابند ہے


بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق، ترک صدر نے کہا کہ  ضرورت پڑی تو لیبیا کی مزید فوجی مدد کریں گے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہم 2022 سے ہر سال ایک آبدوز تیار کرینگے اور 2027 تک ہماری تمام چھ آبدوزیں بحریہ کے لیے خدمات فراہم کرنا شروع کردیں گی۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ ترکی اور لیبیا کے درمیان طے پانے والا معاہدہ غیر مددگار اور اشتعال انگیز ہے

مزیدخبریں