ایپل کمپنی کا مستقبل قریب میں بھارت میں یونٹ لگانے کا فیصلہ

10:36 PM, 27 Dec, 2018

نیویارک : امریکا کی جائنٹ موبائل کمپنی ایپل نے امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی تجارتی جنگ کے پیش نظر اپنا ایک یونٹ بھارت میں لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور مستقبل قریب میں آئی فون کی تیاری بھارت میں شروع کی جائےگی ۔

آئی فون کمپنی ایپل نے تائیوان کے ایک یونٹ سے پہلے ہی آزمائشی بنیادوں پر آئی فون کی تیاری شروع کروا رکھی ہے لیکن اب مستقبل قریب میں کمپنی باقاعدہ طور پر اپنا یونٹ بھارت میں لگانے کا ارادہ رکھتی ہے جس کے بعد آئی فون پر میڈ ان انڈیا کا ٹیگ لگ جائے گا ۔

بھارتی کمیونیکیشن کمپنیوں نے آئی فون پیرنٹ کمپنی ایپل کی بھارت آمد کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے اور رائے دی ہے کہ اس سے انہیں اچھا مقابلہ کرنے کو ملے گا کیونکہ ایپل ایک دنیا میں مانا جانے والا برانڈ ہے ۔

ایپل کی بھارت آمد سے مقامی کمپنیوں کو بھی سیکھنے کا موقع ملے گا مجموعی طور پر ایپل کی بھارت آمد سے مقامی انڈسٹری کو کافی زیادہ عروج مل سکتا ہے ۔

مزیدخبریں