اسرائیل جنگی طیاروں کی ایرانی سرحد کے قریب دہشتگردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر فضائی بمباری

08:38 PM, 27 Dec, 2018

تل ابیب : اسرائیلی جنگی طیاروں کی شام میں ایرانی سرحد کے قریب دہشتگردوں کے مشبتہ ٹھکانوں پر بمباری ، حزب اللہ کو دفاعی مدد فراہم کرنے والے بڑے ہیڈ کوارٹر کو تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے رات گئے شام میں ایرانی سرحد کے قریب دہشتگردوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو فضائی بمباری سے نشانہ بنایا ، اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے سیٹیلائٹ کی مدد سے مشتبہ ٹھکانوں کی تصاویر بھی لی گئی تھیں۔

سیٹیلائٹ تصاویر کے بعد  ایرانی سرحد کے قریب خلاف فضائی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ، اسرائیلی فضائیہ نے فضائی بمباری سے قبل اور بعد کی تصاویر میڈیا میں شیئر کر دی ہیں ۔

اسرائیلی فوج کے مطابق انھوں نے حزب اللہ کو مدد فراہم کرنے والے اہم ہیڈ کوارٹر کو تباہ کر دیا ہے جہاں سے ہتھیاروں کی سپلائی کی جا رہی تھی ۔

مزیدخبریں