لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے فٹنس معاملات پرمینجمنٹ کادوہرامعیارہے۔فٹنس کلچر کی دعویدار ٹیم مینجمنٹ مخصوص کھلاڑیوں کورعایت دیتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید نے قومی ٹیم کے فٹنس معاملات پر مینجمنٹ کے دہرے معیار سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس کے معاملے پر مینجمنٹ کا دہرا معیار ہے ۔ٹیم مینجمنٹ مخصوص کھلاڑیوں کو رعایت دیتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جن کھلاڑیوں کوٹورکےدوران فٹنس مسائل پرواپس بھیجاگیاآج وہ کیاسوچتےہوں گے۔
دورہ جنوبی افریقہ پر گئی ٹیم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 3 کھلاڑیوں کی فٹنس مشکوک تھی پھر انہیں کیوں ساتھ لے گئے۔عاقب جاوید نے کہا کہ محمد عرفان، وہاب ریاض ٹی 20کےبہترین بولرمگرانہیں ٹیسٹ سےباہرکردیتےہیں۔
امام الحق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر نے کہا کہ امام الحق میں ٹیلنٹ ہے لیکن انہیں سیکھنے میں وقت لگے گا۔انہوں نے کہا کہ جتنے بھی بیٹسمین ساؤتھ افریقہ جاتےہیں انہیں پچز پر باؤنس کا اندازہ نہیں ہوتا اس لیے وہ اپنی وکٹ گنوا دیتے ہیں ۔