یہ کیسا وزیر اعظم ہے جس کو وزیر اعظم ہونے کا اپنی بیوی سے پتا چلتا ہے، بلاول بھٹو زرداری

05:53 PM, 27 Dec, 2018

گڑھی خدا بخش :صرف دو سال میں میری راہ میں کانٹے بچھائے گئے اور ذات پر حملے کیے گئے ہیں، ان تمام قوتوں سے کہتا ہوں کہ میں تم سے اور تمہاری سازشوں سے لڑوں گا۔یہ کیا وزیراعظم ہے جس کو وزیراعظم ہونے کا بیوی سے پتا چلتا ہے ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلا ول بھٹو زرداری کاجلسےسےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے طول و عرض سے آئے جیالوں کو سلام کرتا ہون ۔ آج کے تاریخی دن پر میری ماں اور آپ کی لیڈر کو چھینا گیا۔ بی بی کوہم سےجداہوئےآج 11 سال بیت گئے، حسین یادوں کو بھلانا اورخلا کوپرکرنا ممکن نہیں ہے لیکن میرے لیےاصل سرمایہ بی بی کےجانثارجیالےہیں۔انہوں نے کہا کہ  صرف دو سال میں میری راہ میں کانٹے اور ذات پر حملے کیے گئے ہیں لیکن یاد رکھیں کہ  اس بلاول کی رگوں میں شہیدوں کا خون دوڑ رہا ہے میں ان تمام قوتوں سے کہتا ہوں کہ میں تم سے اور تمہاری سازشوں سے لڑوں گا۔

انہوں نے کہا کہ شاید اس سلیکٹڈ وزیر اعظم کو اس کا پتا نہیں وفاق کمزور ہے۔انہوں نے کہا کہ کیوں 3 صوبائی اسمبلی سے قرارداد منظوری کے باوجود کالاباغ ڈیم بنانےکی مہم چلائی جارہی ہے؟  کیوں گلگت بلتستان سے سوتیلا سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں نظر دوڑائیں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔نواز شریف کو سزا ملنے پر بلاول بھٹو نے کہا   کہ  میاں صاحب کو سزا ملنے کے بعد جو نعرے پنجاب میں لگے اس کا کیا تصور کیا جا سکتا تھا؟

انہوں نے کہا کہ ملک ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے،آج ملک کی باگ دوڑ ناتجربہ کار شخص کو دی گئی ہے۔یہ کیسا وزیر اعظم ہے جس کو وزیر اعظم ہونے کا پتا اپنی بیوی سے چلتا ہے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ  نام نہاد تجاوزات پر لاکھوں غریبوں کو گھر کی چھت سے محروم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر خان صاحب کو حکومت دینا ہی تھی تو تھوڑی تیاری کرائی ہوتی۔ عمران خان کو لانے کا مقصد کوئی اور ہے، اگر ہمت ہے تو بے نامی وزیر اعظم کیخلاف انسویسٹی گیشن کرو۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اس کو یہ تو سمجھا دیتے کہ مرغی اور انڈوں سے قوم کی تقدیر نہیں بدلتی۔ خان صاحب کہتےہیں یو ٹرن لیناعظیم لیڈر کی نشانی ہے،خان صاحب آپکو یہ عظمت مبارک ہو۔ انہوں نے کہا کہ کئی لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے جان دے دی لیکن یو ٹرن نہیں لیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کو لانے کا مقصد کوئی اور ہے  اور یہ مقصد ملک کو  ون یونٹ بنانےکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان  اٹھارویں ترمیم کے تحت ملنے والے صوبوں کو خودمختاری واپس لینا چاہتا ہے۔عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک میں ون یونٹ کیلیے راہ ہموار کرنےجا رہا ہے۔عمران خان چاہتے ہیں کہ میں اٹھارویں ترمیم ختم کرنے میں ان کا ساتھ دوں، وہ کہتے ہیں کہ قبروں سے غداری کرو میں ایسا کبھی نہیں کروں گا۔

مزیدخبریں