سنی لیون نے بالی ووڈ کے بڑے بڑے سٹارز کو مات دیدی

05:23 PM, 27 Dec, 2018

ممبئی : بالی وڈ سٹار سنی لیون نے فلم انڈسٹری کے بڑے بڑے اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ، جی ہاں سلمان خان ، کترینہ کیف ، دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا بھی ان کے سامنے نہ ٹک سکیں ۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سٹار سنی لیون کو گوگل پر رواں برس سب سے زیادہ سرچ کیا گیا جبکہ دیگر بالی وڈ سٹارز اس فہرست میں پیچھے رہے ہیں ، سنی لیون کو جائنٹ سرچ انجن گوگل پر رواں برس سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ہے , اس فہرست میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ، عامر خان اور اکشے کمار کو بھی شامل کیا گیا۔

گوگل میں رواں برس سب سے زیادہ ٹرینڈ ہونے والی شخصیات میں بالی وڈ سٹار پریا پرکاش کا نام آ گیا جبکہ بگ باس سیزن گیارہ میں مشہور ہونے والی سپنا چودھری بھی اس فہرست میں شامل ہیں ۔

مداحوں کی جانب سے سنی لیون سے محبت ابھی ختم نہیں ہوئی ہے ، باوجود اس کے کہ دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں اس کے باوجود ان کی گوگل پر ریٹنگ کم آئی ہے ۔

مزیدخبریں