گڑھی خدا بخش میں پیپلز پارٹی کا جلسہ ، قائدین کے خطاب کا سلسلہ جاری

05:23 PM, 27 Dec, 2018

گڑھی خدا بخش :سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی گیارویں برسی آج گڑھی خدا بخش میں منائی جا رہی ہے جس میں دور دراز سے عوام شرکت کیلئے آئے ہیں ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بھی قافلوں کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچ چکے ہیں ۔

جلسے سے شریک چیئرمین پاکستان پیلز پارٹی اور آصف زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی خطاب کریں گے ۔اس سے قبل دیگر رہنما جلسے سے خطاب کر رہے ہیں ۔

اعتزاز احسن کا خطاب :

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اعتزاز احسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں سے رہنمائی لینے کیلئے ہر سال یہاں آتے ہیں کیونکہ ہمارے رہنما  بہادری اور  دلیری کا ایک حوالہ تھے ۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا جرم یہ تھا کہ انہوں نے غریب کو احساسِ محرومی سے نکالا اور انہیں جینے کا سلیقہ سکھایا ۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو لوٹ کھسوٹ سے پاک نظام چاہتے تھے ۔

آصف علی زرداری کا خطاب:

آصف علی زرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں لاڈلے کے پھٹے ہوئے ڈھولوں نے پھر للکارا ہے۔میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم ان کے بنائے ہوئے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے۔یہ جتنے بھی ہیں سب کا پیپلز پارٹی اکیلے سامنا کرے گی۔انہوں نےحکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 100 دن میں انہوں نے دیا کیا ہے،ہم نے تو کارڈ دیا،آئین میں ترمیم پر کام کیا۔

شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ سوائے ٹی وی پر باتیں کرنے کے ان کو کچھ نہیں آتا۔ان کے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے،انکاپہلےبھی مقابلہ کیا،اب بھی کریں گے۔میرےجیالوں کی اتنی ہمت ہےکہ ہم ان کا مقابلہ کریں ۔ہم دوبارہ الیکشن جیتیں گے یہ حکومت اور پاکستان اور معیشت کو سنبھال نہیں سکتے۔انہوں نے کہا کہ ان کو دنیا کے دوستوں سے بڑی مدد ملی ہے۔پاکستان کی کوئی مددکرےہمیں کوئی اعتراض نہیں  ۔امداد کے باوجود ان سے ملک چلایا نہیں جا سکا۔

آصف زرداری نےحکومت کو للکارتے ہوئے کہا کہ  کہا کہ ان کا عدالتوں میں مقابلہ کریں گے،جہاں یہ آئیں گے ہم مقابلہ کریں گے۔باپ بیٹے دونوں کھڑے ہیں،جس طریقے سے کہیں گے ہم ان کا مقابلہ کریں گے۔گڑھی خدابخش :بلاول کوتم کیاڈراؤگے؟انہوں نے کہا کہ ہم سب بھٹو ہیں ہم سب لڑنے کیلیے تیار ہیں۔

مزیدخبریں