جنوبی افریقن ٹیم کی پہلی اننگز اختتام پذیر ہو گئی

02:28 PM, 27 Dec, 2018

سنچورین : پاکستان ، جنوبی افریقہ ٹیم کے مابین کھیلے جانے والے میچ کے دوسرے روز جنوبی افریقہ کی ٹیم    223 رنز  بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ 

جنوبی افریقن ٹیم نے 127کھلاڑی آؤٹ پر دبارہ اننگ کا آغاز کیا تھا تاہم ابتدا ہی میں اپنی اہم وکٹیں گنوا بیٹھے ۔جنوبی افریقہ کی طرف سے ٹی باووما 53رنز جبکہ ڈی کاک 43رنز کے ساتھ سر فہرست رہے ۔

اس سے پہلے گزشتہ روز پاکستان کے181رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ نے 5وکٹوں کے نقصان پر 127رنز بنا لیےتھے ۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی نے 2, 2 وکٹیں جبکہ حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کیں۔


افریقہ کی جانب سے اننگز کا آغاز ایڈم مارکرم اور ڈین ایلگر نے کیا ،اور 19 کے مجموعی اسکور پر ایڈم مارکرم 12رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر پویلین لوٹے ۔ اس کے بعد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ہاشم آملہ آٹھ رنز بنا کر محمد عامر کی گیند کا نشانہ بنے ۔چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ڈین ایلگر تھے جو 22رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا نشانہ بنے ، اسٹار باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے اگلی ہی گیند پر فاف ڈوپلیسی کو بھی پویلین بھیج کر پاکستان کی میچ میں گرفت مظبوط کر دی  لیکن بعد میں پانچویں وکٹ کی شراکت داری جنوبی افریقہ کو میچ میں واپس لے آئی ۔

براؤن اور بواما کے درمیان 67 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی ۔پانچویں اور آج کے دن کی آخری وکٹ براؤن گری جو محمد عامر کی گیند پر 112کے مجموعی اسکور اور 29رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے ۔اس وقت پر بواما38 رنز  اور ڈیل اسٹین 13 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ۔جنوبی افریقہ کو پاکستان کی پہلی اننگز کا اسکور اتارنے کیلئے مزید 54رنز چاہیئے اور پاکستان کو 5وکٹیں چاہیئے، آج کے دن مجموعی طور پر 15وکٹیں گریں۔

پاکستان کی پہلی اننگز :

اس سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور اور پوری ٹیم 181 رنز بنا کر پویلین کی جانب لوٹ گئی ، ایک موقع پر پاکستان کے 111 رنز پر 8 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تاہم بابر اعظم کے 71 رنز کی بدولت پاکستان نے میچ میں کم بیک کیا اور 181 رنز کا مجموعہ بورڈ پر سجایا۔ 

پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا ۔ اننگز کے آغاز میں پاکستان نے اوپنر امام الحق کو کھو دیا جو بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہو گئے ۔ساتھی اوپنر فخر زمان بھی وکٹ پر تھوڑی دیر کے مہمان ثابت ہوئے اور 12 رنز بنا کر ڈیل اسٹین کا نشانہ بنے۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شان مسعود تھے جنہوں نے 19 رنز بنائے اور اولیور کی گیند پر آؤٹ ہو گئے

چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اسد شفیق تھے جنہوں نے صرف 7 رنز بنائے اور ایک بار پھر اولیور کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین کو چلتے بنے ۔اظہر علی کا ساتھ دینے کیلئے وکٹ پر بابر اعظم آئے لیکن اظہر علی ہی آؤٹ یو گئے انہوں نے 36 رنز بنائے ۔چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان سرفراز احمد بھی اسکورر کو زحمت دیے بغیر پویلین لوٹ گئے ۔

ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد عامر تھے جو 1 رنز بنا کر اولیور کی گیند پر بولڈ ہو گئے ۔ یاسر شاہ بھی زیادہ دیر وکٹ ہر ٹک نہ سکے اور انہوں نے صرف 4 رنز بنائے اور ربادا کی گیند پر آؤٹ ہو گئے ۔نویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے جنہوں نے 90 کے اسٹرائیک ریٹ کیساتھ 71 رنز بنائے اور ربادا کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی تھے جو کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے جبکہ حسن علی 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے پاکستان کیخلاف اپنا  پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے اولیور نے6 ، کگیسو ربادا نے 3 جبکہ ڈیل اسٹین نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 خیال رہے کہ قومی ٹیم کے پاس ٹیسٹ سیریز جیت کر رینکنگ میں اپنی پوزیشن بہتر بنانے کا موقع موجود ہے ۔دونوں ٹیمیں اب تک 23 ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہیں جن میں چار میچز میں پاکستان جبکہ 12 میچز میں جنوبی افریقہ کامیاب رہا ہے جبکہ سات میچز ڈرا ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں