سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کا 11واں یوم شہادت آج منایا جا رہاہے

09:42 AM, 27 Dec, 2018

کراچی : دختر مشرق ، سابق خاتون اوّل اور مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم محتر مہ بے نظیر بھٹو کا آج گیارواں یو م شہادت منایا جارہاہے ۔
بے نظیر کے یوم شہادت کے سلسلے ملک میں چھوتے طبڑے تمام شہروں میں تعزیتی سیمنارزمنعقد کیے جائیں گے ۔ جن میں مقررین پاکستا اور جمہورت کے لیے محترمہ کی خدمات پر روشنی ڈالیں گے ۔
یوم شہادت کے موقع پر حکومت سندھ نے صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے ۔ بے نظیر کی برسی کے موقع پر مرکزی تقریب گڑھی خدابخش میں ہو گی ۔
اس تقریب میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری سمیت اہم پارٹی رہنماءشرکت کریںگے ۔
اس تقریب میں پیپلز پارٹی کی جانب سے مستقبل میں سیاست کے حوالے سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں ۔

مزیدخبریں