دوبئی : سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف نے الزام عائد کیا ہے کہ بے نظیر بھٹو کے قتل میں ان کے سیکورٹی انچارچ رحمان ملک ملوث ہیں، رحمان ملک محترمہ کے قتل ہوتے ہی جائے وقوعہ سے غائب ہوگئے تھے ، پیپلز پارٹی کی قیادت ان سے پوچھے کہ وہ کہا ں گئے تھے؟ رحمان ملک نے جان بوجھ کر بے نظیر کی سیکورٹی میں غفلت کا مظاہرہ کیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اپنے والد سے خوفزدہ ہیں اور وہ ان کے خوف میں مبتلا ہو کر میرے خلاف نعرے لگوا رہے ہیں۔بلاول عورتوں کی طرح نعرے نہ لگائیں بلکہ مرد بن کر دکھائیں۔ نواز شریف اور بلاول بھٹو فوج پر دباو¿ ڈالنے کے لئے میرے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔ بلاول مجھے قاتل کہتے ہیں ، وہ بے نظیر بھٹو کی سیکورٹی کے انچارج رحمان ملک سے پوچھیں کہ وہ قتل کا سانحہ ہونے کے بعد کہاں غائب ہوگئے تھے۔