میں نجی مصروفیات کی وجہ سے فلموں سے دور ہوں : میرا

میں نجی مصروفیات کی وجہ سے فلموں سے دور ہوں : میرا


لاہور:لالی وڈ اداکارہ میرا نے کہاہے کہ میں نے بعض نجی مصروفیا ت کی وجہ سے فلموں سے دوری اختیار کررکھی ہے۔ یہ تاثر سراسر بے بنیاد ہے کہ میں اب فلمیں چھوڑ چکی ہوں۔


ایک بیان میں میرا نے کہاکہ میں اس وقت دو ڈرامہ سیریلیز میں اداکاری کررہی ہوں جبکہ مجھے ایک نجی ٹی وی چینل سے بطور میزبان شو کرنے کی پیشکش بھی ہوئی ہے جس پر ابھی تک میں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔انہوںنے کہاکہ فلم میری پہچان ہے اوراس کو میں کسی صورت بھی چھو ڑ نہیں سکتی۔


انہوںنے کہا کہ مجھے علم ہے کہ بعض سازشی عناصر میرے خلاف محاذ کھولے رکھتے ہیں مگر مجھے ان کی کوئی پروانہیں۔شادی بارے سوال کے جواب میں کہاکہ ممکن ہے کہ 2018 میری شادی کا سال بھی ہو۔