جہانگیرترین نےلودھراں کے ضمنی الیکشن کیلئے بیٹے علی ترین کو امیدوار نامزد کردیا

09:30 PM, 27 Dec, 2017

ملتان: جہانگیرترین نے این اے 154 لودھراں کے ضمنی الیکشن کے لئے اپنے بیٹے علی خان ترین کو  امیدوار  نامزد  کر دیا، علی ترین آج کا غذات نامزدگی جمع کرائیں گے، جہانگیرترین نے اپنے فارم ہاؤس پرمقامی پارٹی عہدیداروں، کارکنوں اورحامیوں کی موجودگی میں علی خان ترین کی نامزدگی کا اعلان کیا۔

جہانگیرخان ترین کا کہنا تھا کہ کارکنوں کے مطالبے پرعلی ترین کو امیدوار نامزد کیا،علی خان ترین پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے جبکہ دوسری جانب میڈیا سے گفتگو   کرتے ہوئے علی خان ترین نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں امیدوار نامزدکرنے پرپارٹی کارکنوں کا مشکور ہوں،ضمنی الیکشن میں کامیابی کیلئے دن رات ایک کروں گا،عمران خان کا ویژن آگے لیکرچلوں گا،قومی اسمبلی میں حلقہ کے غریب کسانوں کے لئے آوازبلندکروں گا۔

انہوں نے کہا کہ کارکنوں اور پارٹی کے اعتماد پر پورا  اتروں  گا،لودھراں سے تھانہ،کچہری کی سیاست کا خاتمہ کریں گے۔انہوں نے کہا  کہ میرا حلقہ کی عوام سے 2013سے تعلق ہے ،اپنے والدجہانگیرترین کی غیرموجودگی میں حلقہ کی عوام کو ہفتے میں تین دن وقت دیتا تھا، ان کے مسائل کے حل کیلئے کوشش  کی۔ لودھراں کی عوام کی خدمت کا سفرجاری رہے گا۔

مزیدخبریں