بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ خان 52 سال کے ہو گئے, کترینہ سرپرائز گفٹ دیں گی

بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ خان 52 سال کے ہو گئے, کترینہ سرپرائز گفٹ دیں گی


ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ اداکار سلمان خان اپنی 52 ویں سالگرہ دوستوں اور اہلخانہ کے ہمراہ اپنے پنویل فارم ہائوس میں منا رہے ہیں گے جس میں اداکارہ کترینہ کیف نے سلمان خان کیلئے ایک سرپرائز گفٹ رکھا ہوا ہے۔


تفصیلات کے مطابق ابھی اس وقت بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی سالگرہ منائی جا رہی ہے جہاں پر کیک کاٹنے کے ساتھ ساتھ ان کے فلم ٹائیگر زندہ ہے کی کامیابی کا جشن بھی منایا جا رہا ہے۔ اداکارہ کترینہ کیف بھی ان کے ہمراہ فارم ہائوس میں موجود ہیں اور انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس موقع پر سلمان خان کو ایک سرپرائز گفٹ بھی دیں گی۔


یاد رہے کہ ٹائیگرزندہ ہی کی کامیابی کے ساتھ سلمان خان بالی ووڈ کے وہ پہلے سپر اسٹار بن گئے ہیں جن کی 12 فلمیں 100کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہیں۔ اس سے قبل سلمان خان کی فلم دبنگ، دبنگ2، سلطان، بجرنگی بھائی جان، کک، پریم رتن دھن پایو، ایک تھا ٹائیگر، باڈی گارڈ، ٹیوب لائٹ، جے ہواور ریڈی 100 کروڑ کلب میں شامل تھیں۔