لاہور:سابق چیئرمین واپڈا شمس الملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگی بجلی سب سے بڑا مسئلہ ہے آبی ذخائر سے بجلی نہ بنانا قوم پر ظلم ہے فرنس آئل سے اٹھارہ روپے یونٹ مل رہا ہے ۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین واپڈا شمس الملک نے کہا کہ کالا باغ نہ بنانے کی وجہ سے ہر سال 196 ارب روپے ضائع ہورہے ہیں آج ہی کالا باغ ڈیم شروع ہونا چاہیے یہ بجلی پانی دونوں کا واحد حل ہے ۔انہوں نے کہا کہ تربیلا منگلا سے آج بھی ڈیڑھ روپے فی یونٹ بجلی مل رہی ہے جبکہ فرنس آئل سے 18روپے یونٹ مل رہا ہے۔