اودے چوپڑا سے علیحدگی کے بعد نرگس فخری کو نیا ساتھی مل گیا

06:46 PM, 27 Dec, 2017

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری اور اداکار اودے چوپڑا کے درمیان تعلقات ختم ہو چکے ہیں۔علیحدگی کے بعد اودے چوپڑا سے متعلق تو کچھ نہیں کہا جا سکتا البتہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ نرگس فخری نے حالات کے ساتھ سمجھوتہ کرتے ہوئے زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کر لیا ہے کیونکہ بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ وہ آج کل امریکی ڈائریکٹر اور ویڈیو ایڈیٹر میٹ الونزو کیساتھ گھوم پھر رہی ہیں۔
نرگس فخری نے انسٹاگرام اکاونٹ پر میٹ کیساتھ لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا ”یہ اپنے پیاروں کیساتھ کھانا، مزہ اور تقریبات شیئر کرنے کا سیزن ہے۔ سب لوگوں کو کرسمس مبارک ہو۔“

.....


اس سے قبل یہ خبریں بھی منظرعام پر آئی تھیں کہ دونوں جلد شادی کرنے والے ہیں حتیٰ کہ نرگس فخری کے قریبی ذرائع نے بھارتی خبر رساں ادارے کو یہ بھی بتایا تھا نرگس فخری ممبئی میں ایک پراجیکٹ پر کام کر رہی ہیں لیکن جلد ہی وہ امریکہ روانہ ہو جائیں گی۔
قریبی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ”نرگس فخری جب بھی ممبئی آتی ہیں تو اودے چوپڑا سے ملاقات کرتی ہیں مگر دونوں علیحدہ ہو چکے ہیں۔ وہ چوپڑا فیملی سے ملاقات کے بعد اپنی دوستوں عالیہ الروفائی، سمیتا لسرادو اور سنجنا سپی کے ساتھ پارٹی میں گئیں۔ اگلی صبح نرگس فخری ٹیلی ویڑن شوٹ کیلئے سٹوڈیو گئیں اور ہفتے کے آخر میں وہ نیویارک روانہ ہو جائیں گی۔“

مزیدخبریں