حریم فاروق کی فلم ”پرچی“ سعودی عرب میں ریلیز کیلئے تیار

05:38 PM, 27 Dec, 2017

لاہور: مایہ ناز پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کی فلم ’پرچی ‘ 5 جنوری کو ریلیز ہونے جارہی ہے اور پرچی پہلی فلم ہے جو سعودی عرب میں ریلیز کی جائے گی اور یہ اعزاز بھی پاکستانی اداکارہ کے حصے میں آیاہے۔
ایک انٹرویو کے دوران حریم فاروق نے کہا کہ تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے فلم کے ٹریلر اور گانوں کو اتنا پسند کیا اور امید ہے کہ آپ کو فلم کے بھی بے حد پسند آئے گی کیونکہ یہ ہم نے بہت محنت اور صاف نیت سے بنائی ہے۔حریم فاروق کا کہناتھا کہ فلم کو 12 جنوری کو امریکہ اور کینڈا میں ریلیز کیا جائے گا جبکہ 19 جنوری کو سعودی عرب ،ملیشیاء،کانگو اور فرانس میں۔
ان کا کہناتھا کہ پرچی پہلی فلم ہے جو کہ سعودی عرب میں ریلیز کی جائے گی یہ پاکستان کیلئے لمحہ فخر ہے۔حریم فاروق اس فلم میں لیڈ ایکٹریس کے رول میں نظر آ ئیں گی جس کا نام ’ایمان ‘ ہو گا جبکہ فلم میں تین ہیروز ہیں اور یہ ایک کامیڈی فلم ہے

مزیدخبریں