اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندواصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان پر دس ،دس سال تک حکمرانی کرنے والوںنے امریکہ سے سائنس وٹیکنالوجی کے بجائے ایف16 مانگیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہ پاک امریکہ تعلقات میں سردمہری اور گرم جوشی دونوں ادوار آئے ٗایک وقت تھاجب پاکستان کے حکمران آدھی بات کہتے تھے اور امریکہ سوفیصد سے زیادہ عمل پیرا ہونے کیلئے تیارہوتاتھا۔ امریکہ جب پاکستان کے ہر مطالبے کوماننے کیلئے تیار ہوتا تھا تو اس وقت کے حکمرانوںنے جیٹ طیاروں اور ایف16کے سوا کچھ نہیں مانگا۔ اس وقت اگرحکمرانوںنے امریکہ سے سائنس وٹیکنالوجی مانگتے تو پاکستان آج ترقیاتی ممالک کے صفوں میں ہوتا۔دراصل ان میںوژن کی کمی تھی۔موجودہ حکومت نے امریکہ سے جیٹ طیاروں اورایف16 کے بجائے سائنس و ٹیکنالوجی کے معاہدات کیے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی حکومت بننے کے بعد فوری طور پراعلیٰ تعلیم کے معیارکوبہتربنانے کیلئے اقدامات کیے گئے ۔2013 میں ہایئر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) کا بجٹ13 ارب روپے تھا لیکن ہماری حکومت آنے کے بعد بجٹ کو بڑھا کر 35 ارب روپے کردی۔سکالرشپ کے اجراء میں سوفیصد میرٹ کودنظررکھا گیاہے جوکہ ہماری حکومت کی اولین پالیسی ہے۔وژن 2025 کے تحت نوجوانوںکوترقی کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔حکومت کی تعلیم دوست پالیسیوں اوراقدامات کی وجہ سے نچلے طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوںبا لخصوص لڑکیوںکو آگے آکر ملکی ترقی کیلئے خدمات انجام دینے کے مواقع مل رہے ہیں۔