اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر پرویز رشید نے آئندہ انتخابات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو نمایاں کامیابی حاصل ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ہی مسلم لیگ ن کی آئندہ حکومت میں وزارت عظمیٰ کے اُمیدوار ہوں گے۔ نواز شریف کی کہی ہوئی بات پتھر پر لکیر ہوتی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کا وزیر اعلیٰ کون ہو گا یہ وقت آنے پر بتائیں گے۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے چھوٹے بھائی اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا اُمیدوارنامزد کیا تھا۔