شردھا کپور پر دھوکا دہی کا مقدمہ درج

12:39 PM, 27 Dec, 2017

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ شردھا کپور پر دھوکا دہی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف بھارتی اداکارہ شردھا کپور اور فلم "حسینہ پارکر"کے پروڈیوسر پر دھوکا دہی اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے پر مقدمہ درج کیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گارمنٹ بنانے والے نے دعوی کیا ہے کہ ڈیل کے باوجود پروڈیوسر نے فلم میں ان کے برانڈ کو پرموٹ نہیں کیا ۔ ان کے پاس تمام دستاویزات موجود ہیں جس میں یہ معاہدہ طے کیا گیا تھا کہ ان کے براینڈ کو فلم میں پرموٹ کیا جائے گا ۔
لہذا عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ شردھا اور پوڈیوسر پر لگے الزامات کی تحقیقات کرے ۔

مزیدخبریں