لندن : بیوی کی تصاویر شئیر کر نے کے باعث42سالہ بریٹن کا اکاﺅنٹ معطل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 32سالہ خاتون سرویل کینسر میں مبتلا تھیں اور خاتون کینسر سے جیت نہ پائیں اور زندگی کی بازی ہا ر گئی۔
بریٹن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنی بیوی کی دو تصاویر شئیر کیں جس میں سے ایک تصویر میں وہ صحت مند تھیں اور ایک تصویر میں وہ زندگی کی بازی ہار گئیں تھیں ۔
ان تصاویر کے بعد بریٹن کو فیس بک کی جانب سے اپنی پہچان پروف کرنے کو کہا گیا اور اس کے فوری بعد ان کا اکاﺅنٹ بھی معطل کر دیا۔
بریٹن نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے تصاویر آگاہی کے لیے لگائیں تھیں تاکہ خواتین اپنا با قاعدہ معائنہ کروائیں اور اس کینسر سے بچ پائیں لیکن فیس بک حقام نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر میرا اکاﺅنٹ معطل کر کے مجھے مایوس کیا ہے۔
یاد رہے کہ پریٹن کا اکاﺅنٹ بحال کر دیا گیا ہے۔