پیرس: فرانس میں ایک میگزین کا تازہ ترین شمارہ مارکیٹ سے اس لئے اٹھا لیا گیا کہ اس میں شامل ایک نقشہ میں اسرائیل کو حقیقی ریاست تسلیم نہیں کیا گیا۔ فرانس میں یہودی اداروں کی نمائندہ کونسل کے سربراہ فرانسس کیلیفات نے اشاعتی گروپ ’بائیر‘ سے ’یوپی‘ میگزین کے تازہ شمارے کی کاپیاں واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ میگزین کے جنوری 2018 کے شمارے میں دنیا کا ایک نقشہ جاری کیا گیا ہے۔
اس کے ایک جانب تحریر ہے کہ ’دنیا میں 197 ممالک ہیں جیسے فرانس ، جرمنی اور الجزائر وغیرہ۔۔ ان کے علاوہ بھی مزید ممالک ہیں تاہم دنیا کے تمام ممالک اس بات پر آمادہ نہیں کہ یہ مزید ممالک مثلاً اسرائیل یا شمالی کوریا وغیرہ حقیقی ریاستیں ہیں۔
یہودی تنظیموں کی کونسل نے میگزین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئندہ شمارے میں تصحیح شائع کرے اور ساتھ یہ ایک مضمون میں یہ بھی واضح کرے کہ اسرائیلی ریاست کیا ہے اور وہ کیوں وجود میں آئی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں