ممبئی کے عالیشان ہوٹل میں انوشکا اور ویرات کوہلی کی شادی کی بڑی تقریب،اہم شخصیات کی شرکت

09:06 AM, 27 Dec, 2017

ممبئی:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سٹار کھلاڑی ورات کوہلی کی شادی کی بے مثال تقریب ممبئی کے عالیشان ہوٹل سینٹ ریجنز میں جاری ہے جس میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم ترین کھلاڑیوں اور بالی ووڈ کے چمکتے دمکتے ستاروں کی شرکت نے یاد گار بنا دیا ہے۔

تقریب میں بالی ووڈ کنگ امیتابھ بچن ،شاہ رخ خان ،سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے ،ابھشیک بچن ،لارا دتہ ،مہیش بھوپتانی ،کنگنا رناوت ،کترینہ کیف،سارہ علی خان ،ابرہیم،اے آر رحمان ،بھومن ایرانی ،سچن ٹنڈولکر ،سنیل گواسکر ،مہندرا سمگھ دھونی ،ظہیر خان ،یوراج سنگھ ،ہربھجن سنگھ ،انیل کمبلے،بیڈمنٹن سٹارسائنا نہیوال سمیت سینکڑوں افراد شادی کی فائنل ریسپشن میں شامل ہیں۔



 

 بھارتی فلموں کی ملکہ کہلانے والی انوشکا شرما اور انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ورات کوہلی کی شادی کی آخری تقریب ممبئی کے مشہور نجی ہوٹل میں جاری ہے، دونوں ستاروں کی اس شادی کی آخری تقریب میں بالی ووڈ اور کرکٹ کے موجودہ اور سابقہ کھلاڑیوں سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد شامل ہیں جبکہ کئی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ رات گئے تک جاری ہے ۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 11دسمبر کو ہندوستان کا یہ مشہور جوڑا اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھا جبکہ 21دسمبر کو انوشکا شرما اور ورات کوہلی نے نئی دہلی کے تاج انکلیو(دربان محل ) میں ایک استقبالیہ دیا تھا جبکہ 26دسمبر کی رات ممبئی کے عالشان ہوٹل میں شادی کی حتمی تقریب منعقد کی گئی ہے جس میں ہندوستان کے سینکڑوں مشہور افراد ،بالی ووڈ ستاروں اور ساتھی کرکٹرز سمیت ماضی کے بڑے کھلاڑیوں نے شریک ہو کر اس تقریب کو یاد گار بنا دیا ہے ۔

واضح رہے کہ انوشکا شرما اور ورات کوہلی کی شادی یہ تقریب جس ہوٹل میں جاری ہے اس ہوٹل کا شمار بھارت کے بڑے معروف ہوٹلز میں سے ایک شمار ہوتا ہے جبکہ اس ہوٹل میں ایک ہزار مربع میٹر پر بننے والے ٹاور کا شمار بھی انڈیا کے بلند ترین ٹاور ز میں سے کیا جاتا ہے ۔یاد رہے کہ شادی کی اس تقریب کے بعد نو بیاہتا جوڑا جنوبی افریقہ جائے گا جہاں ورات کوہلی ساؤتھ افریقہ کے دورے پر آنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ بن جائیں گے ،جبکہ نئے سال کا جشن بھی یہ نو بیاہتا جوڑا ساؤتھ افریقہ میں ہی منائے گا جبکہ انوشکا شرما جنوری کے پہلے ہفتے اپنے ’’ دولہا میاں ‘‘  کے بغیر اکیلی ہی ممبئی واپس آئیں گی ۔

مزیدخبریں