"نیو نیوز تازہ ترین "
لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ لاہور شہر کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے ”باب پاکستان “ تعمیر کیا جائے گا جبکہ باب پاکستان کی تعمیر نو کی افتتاحی تقریب جمعرات کو لاہور میں منعقد ہوگی۔
وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ باب پاکستان کو چار ارب روپے کی لاگت سے دوسال میں مکمل کیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ یادگار بلاک میں لائبریری، آرٹ گیلری، آڈیٹوریم اور ٹاور بھی تعمیر کیا جائیگا۔ باب پاکستان لاہور شہر کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔