وزیر اعظم محمدنوازشریف کل 340میگا واٹ کے چشمہ ۔3پاورپلانٹ کا افتتاح کریں گے

08:48 PM, 27 Dec, 2016

اسلام آباد:وزیر اعظم محمدنوازشریف کل چشمہ ۔3پاورپلانٹ کا افتتاح کریں گے،340میگا واٹ کا یہ پلانٹ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے مشترکہ تعاون سے نصب کیا گیا ہے-


چشمہ۔1اورچشمہ۔2کے بعد یہ تیسرا کامیاب پلانٹ ہے جس کا افتتاح ہونے جارہا ہے۔چشمہ۔4جوہری توانائی کا منصوبہ 2017ءمیں مکمل ہوگا،اسی طرح 2030ءکراچی جوہری توانائی کے منصوبوں k-2اورk-3سے حاصل ہونیوالی بجلی کی 8800میگا واٹ پیداوار قومی گرڈ میں شامل ہوجائے گی۔

چشمہ ۔3پاورپلانٹ پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی اور بین الاقوامی جوہری توانائی کے اداروں سے منظور شدہ ہے،اس کو عالمی معیار کے مطابق بنایا گیا ہے۔
چشمہ ۔3پاورپلانٹ پاک چین دوستی کا ایک اور سنگ میل ہے،یہ منصوبہ پاکستانیوں کو صاف ستھری اور مناسب توانائی فراہم کرے گا جو موجودہ حکومت کے توانائی بحران پر قابو پانے کے وژن کا عکاس ہے،یہ منصوبہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزیدخبریں