میرے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں غلط ہیں، فاطمہ بھٹو

07:32 PM, 27 Dec, 2016

بلاول اور فاطمہ بھٹو کی شادی کی افواہیں بے بنیاد ہیں، رہنماپی پی (ش،ب)خواجہ غلام حسین


 کراچی:  فاطمہ بھٹو نے  ٹوئیٹر پراپنی ٹوئٹ میں  کہا ہے کہ میڈیا میں ان کے اور ان کے خاندان کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں جھوٹی ا ور بے بنیاد ہیں ہم اس کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔

پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے رہنما خواجہ غلام حسین نے میڈیا سے گفتگو میں واضح کیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور فاطمہ بھٹو کی شادی کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں غلط ہیں، پی پی شہید بھٹو پیپلز پارٹی میں ضم نہیں ہو رہی ہے اور نہ ہی غنویٰ بھٹو ،فاطمہ بھٹو اور جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کا زرداری خاندان سے کوئی رابطہ ہوا ہے اور نہ ہی وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔

خواجہ غلام حسین کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی شہید بھٹو خود مختار سیاسی جماعت ہے، ہم اپنے سیاسی فیصلے مشاورت سے خود کرتے ہیں اور ہمارا پہلا مطالبہ یہ ہے کہ میر مرتضیٰ بھٹو کے قاتلوں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان کے اصل وارث فاطمہ بھٹو اور جونیئر ذوالفقار علی بھٹو ہیں۔

مزیدخبریں