بلاول بھٹو کا زور دار خطاب: حکومت سے مطالبات منوانے کیلئے لانگ مارچ کااعلان کردیا

06:13 PM, 27 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

گڑھی خدا بخش: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چار مطالبات منوانے کیلئے سیاسی لانگ مارچ کی تیاری کا اعلان کردیا۔ انکا کہنا تھا کہ شہر شہر جائیں گے، جلسے کریں گےمیاں صاحب نے کابینہ میں دہشت گردوں کے سہولت کاربٹھا لئے۔ وزیر داخلہ استعفیٰ دینے کے بجائے سب کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے وزیراعظم نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیا اور کئی سوالات کردیئے ،بولے مودی نہتے کشمیریوں کا خون بہائے آپ اس سے دوستی کریں اور میں چپ رہوں. غربت ،بیروزگاری اور پانامہ کمپنی میں اضافہ ہوتا رہے تو کیا میں چپ رہوں ؟؟؟چیئرمین پیپلز پارٹی نے کا کہنا تھا کہ ن لیگ ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ ملکی مفادات کو لاحق خطروں پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ تمام خدشات درست ثابت ہوئے جبکہ وزیر داخلہ مستعفی ہونے کے بجائے اداروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا میں شہید محترمہ  کا ادھورا مشن پورا کرنے آیا ہوں ہر محاذ پر لڑوں گا۔ عوام کو حقوق دلاؤں گا، ملک کی خدمت کروں گا -

مزیدخبریں