نیویارک جانے والی پرواز کی راستے میں ہنگامی لینڈنگ، ہنگامی لینڈنگ کیوں کرنا پڑی؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

نیویارک جانے والی پرواز کی راستے میں ہنگامی لینڈنگ، ہنگامی لینڈنگ کیوں کرنا پڑی؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

یہ فلائٹ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے کے بعد شینن ائیرپورٹ پر لینڈ ہوئی۔

دنیا بھر میں کئی مسافر طیارے فنی خرابی یا اس طرح کی دیگر وجوہات کی بناءپر ہنگامی لینڈنگ کرتے ہیں لیکن پیرس سے نیویارک جانے والی پرواز کو ایک ایسی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی جس کی  تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی اور اس کی وجہ جان کر آپ بھی یقینا اپنی ہنسی نہیں روک پائیں گے۔ اٹلانٹک فلائٹ کا رخ اس وقت ریپبلک آف آئرلینڈ کی جانب موڑ دیا گیا جب عملے نے پائلٹ سے درخواست کی کہ مسافر ٹوائلٹ استعمال کرنا چاہتے ہیں اور جہاز کا ٹوائلٹ خراب ہونے کے باعث استعمال کے قابل نہیں۔ نیویارک سے پیرس جانے والی یہ فلائٹ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے کے بعد شینن ائیرپورٹ پر لینڈ ہوئی۔  ”جہاز کا ٹوائلٹ خراب تھا اور 172 مسافروں کو ٹوائلٹ جانے کی فوری ضرورت تھی۔“ ذرائع کے مطابق جہاز کے عملے نے ٹوائلٹ ٹھیک کرنے کیلئے انجینئرز بھیجنے کی درخواست بھی کی۔مسافروں کی ”ایمرجنسی ضرورت“ پوری ہونے کے بعد بالآخر طیارے نے مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 9 بجے دوبارہ اڑان بھری اور منزل کی جانب روانہ ہو گیا۔