بدبو سے چھٹکا راپانے کیلئے اکشے کمار نے جوتوں میں ٹیگ بیگ رکھ دیا ، پھرکیا ہوا۔۔۔

27-Dec-16

ٹی بیگ جوتوں میں رکھنے کے بعد ان کیساتھ کیا ہوا؟

بعض اوقات انسان کسی چیز کی اصلاح کی کوشش میں مزید بگاڑ پیدا کربیٹھتا ہے اور ایسا ہی کچھ اداکار اکشے کمار کیساتھ ہوا جنہیں ’کسی نے بتایاکہ اگر جوتوں کی بدبوسے چھٹکارا چاہتے ہیں تو اس میں ٹی بیگ رکھ دیں ‘۔

اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر جاری ایک مختصر ویڈیو شیئرکردی جس کیساتھ ہی ’نسخہ ‘ لکھ دیا اور بتایاکہ ٹی بیگ جوتوں میں رکھنے کے بعد ان کیساتھ کیا ہوا؟

  جوتوں کو سونگھتے ہی ناگوار بدبو اداکار کے نتھنوں سے جاٹکرائی جس کے بعد ان کی حالت نیم بے ہوشی جیسی ہوگئی یعنی ٹی بیگ جوتوں میں رکھنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اداکار نے ساتھ ہی کسی کو ’کسی کو مارنے کا نقائص سے پاک طریقہ‘ اور ’کوشش اور آزمایہ ہوا‘ کا ٹیگ لگایا۔

مزیدخبریں