برطانوی باکسر عامر خان کے سسرالیوں نے بھی خاموشی توڑ دی

05:41 PM, 27 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

لندن: برطانوی باکسر عامر خان کے سسرالیوں نے بیٹی فریال کے حق میں بات کرتے ہوئے اتنے دن سے موجود خاموشی توڑ دی۔ سسرالیوں پر خوف طاری،، کہتے ہیں کہ گھرمیں فریال اور عامر کے والدین کے درمیان جاری تنازعے کے باعث عامر ،فریال سے علیحدگی اختیار کر لے گا۔بیٹی کے لیے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں،راتوں کی نیند بھی اُڑ چکی ہے۔

والد شوکت مخدوم اور والدہ  ضیا مخدوم نے کہا کہ  بیٹی کے گھریلو تنازعات کے بارے میں سنتے سنتے دل کے ٹکڑے ہو گئے ہیں۔مانتے ہیں  فریال کا رہن سہن مختلف ہے لیکن وہ پھر بھیتین سال سے اپنے سسرالیوں کے ساتھ گُھل مل کر رہنے کی کوشش کررہی ہے۔

مزیدخبریں