مفتی عبدالقوی اب چاند نہیں دیکھ پائیں گے بلکہ تارے گنیں گے

03:40 PM, 27 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

لاہور:مفتی عبدالقوی اب چاند نہیں دیکھ پائیں گے بلکہ تارے گنا کریں گے۔ وزارت مذہبی امور نے رویت ہلال کمیٹی سے فارغ کر دیا۔ قندیل بلوچ کا قتل رکنیت کے خاتمے کا سبب بنا جس کے بعد مفتی عبدالقوی پر چاند دیکھنے کی پابندی عائد کر دی گئی۔ رویت ہلال کمیٹی کی معطل شدہ رکنیت باقاعدہ منسوخ ،نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔معروف اداکارہ قندیل بلوچ کے ساتھ متنازعہ تصاویر کے معاملے پر وزارت مذہبی امور نے مفتی عبدالقوی کی رکنیت 22 جون 2016ءسے ختم کی ہے ،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کو بھی فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

رواں سال جون کے مہینے میں مفتی عبدالقوی کےمتنازع بیانات اور مشہور ماڈل قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفیوں کی وجہ سے انھیں الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا،،اس کے علاوہ مفتی عبدالقوی کی علمائے مشائخ کونسل کی رکنیت بھی معطل کردی گئی تھی۔

مزیدخبریں