با کمال لوگوں کی لا جواب سروس وی آئی پی شخصیات بھی پی آئی اے کی بدحواسیوں کا شکار

03:31 PM, 27 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پی آئی اے کا ایک اور انوکھا کارنامہ ، قومی ایئر لائن نے پیپلز پارٹی کے رہنما ؤں کو سکھر کے بجائے ملتان جانے والے اے ٹی آر طیارے میں سوار کروا دیا ۔ شیری رحمان نے ٹویٹ کے ذریعے پی آئی اے کی کارکردگی کا بھانڈہ پھوڑ دیا ، کہتی ہیں طیارے کے لئے صدقے کا کوئی بکرا بھی نہیں دیا گیا ۔قومی ایئر لائن نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو غلط طیارے میں سوار کروا دیا ، شیریں رحمان سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما ؤں نے کراچی سے سکھر جانے کے لیے قومی ایئر لائن کا انتخاب کیا جو انہیں مہنگا پڑگیا ۔ 

پی آئی اے نے پارٹی رہنماؤں کو سکھر کی بجائے ملتان جانے والے اے ٹی آر طیارے میں سوار کروا دیا ، شیریں رحمان نے ٹویٹ کے ذریعے شیریں رحمان کا کہنا تھا کہ انہیں غلط طیارے میں سوار کروا دیا گیا ۔ کچھ دیر غلط طیارے میں بٹھا نے کے بعد صحیح پرواز میں سوار کرا یا گیا جبکہ صدقے کا بکرا بھی نہیں دیا گیا ۔ دوسری جانب پی آئی اے حکام نے واقع کی تحقیقات کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ 

مزیدخبریں