والدین نے دلہن بیٹی کو زنجیروں میں جکڑ کر سسرال پہنچ دیا

12:12 PM, 27 Dec, 2016

دہلی:والدین نے اپنی بیٹی کو زنجیروں میں جکڑ کر سسرال پہنچا دیا،بھارتی پولیس کے مطابق بھارت کے ضلع بہادر پور میں والدین نے بیٹی کو سسرال روانہ کرنے سے پہلے اسکے ہاتھ اور پاﺅں زنجیروں میں جکڑ دیئے تاکہ وہ بھاگ نہ سکے۔منیشہ کماری کو اپنے کلاس فیلو سے محبت تھی والدین کو راضی نہ ہونے پر وہ اپنے عاشق کیساتھ بھاگ گئی پھر دونوں پکڑے گئے۔
والدین نے لڑکی کی اپنی مرضی سے شادی کی اور زنجیروں میں جکڑ کر شادی اور اس حالت میں سسرال پہہنچا دیا مقامی لوگوں نے زنجیروں میں جکڑی دلہن دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کو زنجیروں سے آزاد کروایا۔

مزیدخبریں