غذائی قلت اور بیماریاں بلوچستان کے شہر ژوب جا پہنچیں ،ایک ماہ کے دوران 11بچے دم توڑ گئے

11:11 AM, 27 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

سندھ کے شہر تھر پارکر سے غذائی قلت اور بیماریاں بلوچستان کے شہر ژوب جا پہنچیں ،ایک ماہ کے دوران 11بچے دم توڑ گئےجبکہ 25بچوں کی حا لت تشویشناک ہے۔بھوک کا سفر سندھ کے شہر تھرپارکر سے ہوتا ہوا ۔ بلوچستان کے علاقے ژوب جا پہنچا،،خواتین اور بچوں کو غذائی قلت اور بیماریوں کا سامنا ۔

غذائی قلت اور خطرناک نمونیا کی وجہ سے ایک ماہ کے دوران 11بچےلقمہ اجل بن گئے،جن کی عمریں8 ماہ سے 14 سال کے درمیان ہیں جبکہ 25بچوں کی حا لت تشویشناک ہے۔
ڈپٹی کمشنر ژوب اعظم کاکڑ کا کہنا ہے کہ 350بچے خوراک کی کمی کی وجہ سے متا ثر ہوئے ،بچوں کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لئے اسلام آباد روانہ کر دیئے گئے ہیں ۔اس سے قبل غذائی قلت اور مہلک بیماروں کے شکار سینکڑوں بچے صوبہ سندھ کے علاقے تھر میں بھی ناکافی سہولیات کے باعث جاں بحق ہو جاتے ہیں۔

تا ہم چاہے سندھ ہو یا بلوچستان حکومت ان وبائی امراض اور غذائی قلت پر تاحال قابو نہیں پا سکی۔

مزیدخبریں