وفاقی حکومت نے گورنر سند ھ سعید الزمان صدیقی کے متبادل کی تلاش شروع کردی

10:39 AM, 27 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

کراچی: گورنر سند ھ سعید الزمان صدیقی کی مسلسل گرتی صحت کے پیش نظر وفاقی حکومت نے انکے متبادل کی تلاش شروع کردی ہے تاکہ آئندہ ماہ سے ان کے دفتر میں موجود خلاء کو پُر کیا جاسکے۔ذرائع کے مطابق ان کی طبیعت میں خاص بہتری سامنے نہیں آرہی ہے۔

یاد رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزماں صدیقی نے طویل عرصے تک گورنر کے عہدے پر فائض رہنے والے ڈاکٹر عشرت العباد خان کے جانے کے بعد گزشتہ ماہ نومبر 2016 کے دوسرے ہفتے میں سندھ کے گورنر کا دفتر سنبھالا تھا، تاہم وہ زیادہ عرصے گورنر ہاوس میں نہ رہ سکے اور سینے میں تکلیف اور بیماری کی وجہ سے علاج کے لیے ہسپتال منتقل ہونا پڑا۔

ہسپتال سے فراغت کے بعد گورنر سعید الزماں صدیقی کو گورنر ہاوس جانے کی اجازت دے دی گئی، تاہم اب بھی وہ مسلسل میڈیکل ٹیم کی زیر نگرانی ہیں۔

حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے گورنر سندھ کے عہدے کے لیے کسی ٹیکنوکریٹ یا سابق جج کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں