پانامہ :پانامہ پیپرز کو منظر عام پر لانے والے صحافیوں Bastian Obermayer and Frederik Obermaier کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں 79 ممالک میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔6500 ٹیکس دہندگان اور کمپنیوں کی عالمی سطح پر تفتیش کی جارہی ہے اور بدنام زمانہ کمپنی موسیک فونسیکا نے اپنے نو دفاتر بند کر دیے ہیں۔
جرمن وزیر خزانہ نے ایک نیا 'پاناما قانون' متعارف کروایا جس میں شہریوں کے لیے شیل کمپنیوں کے بارے میں بتانا لازمی قرار دیا گیا۔ ان صحافیوں کا کہنا ہے پاناما اسکینڈل کے باوجود، ٹیکس چرانے والوں کی مدد کرنے والوں کاروبار اب بھی چل رہا ہے ۔
ان کے پاس اثرو رسوخ اور طاقت ہے، لابی گروپس ہیں۔ وہ کہتے ہیں ، آف شور کمپنیوں کا خاتمہ تو نہیں ہوا لیکن ان کا کام ضرور سکڑ رہا ہے ۔دنیا بھر میں پاناما پیپرز کے بعد کیے جانے والے اقدامات کس حد تک موثر ثابت ہوئے ہیں یہ تاحال ایک کھلا چیلنج ہے۔