انقرہ :شام کیلئے آنسو بہانے سے بڑھ کر کچھ کرنا ضروری ہے، ترک صدر کی امینہ ایردوان نے خط میں کہا ہے کہ عالمی برادری کو حرکت میں لانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گی۔انہوں نے لکھا کہ شام کے لئے آنسو بہانے سے بڑھ کر کچھ کرنا ضروری ہے۔
امینہ ایردوان نے مراسلے میں لکھا کہ شام میں 5 سال کے عرصے میں 6 لاکھ سے زائد انسانوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔جھڑپوں میں کیمیائی اسلحے کا استعمال کیا جا رہا ہے، عورتوں اور بچوں کو بے دریغ قتل کیا جا رہا ہے اور اب اس تکلیف کو برداشت کرنا بس کی بات نہیں رہی۔