اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں نوٹس جاری کردیا گیا ۔
دونو ں رہنماوں کے توہین الیکشن کمیشن کیس میں سماعت 4ستمبر کو ہوگی 4رکنی کمیشن ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں سماعت کرئے گا۔
گزشتہ سماعت پرفواد چودھری الیکشن کمیشن کے سامنےپیش ہوئے تھے،یاد رہے کہ یہ کیس دو سال سے زیر التوا ہے۔
فواد چودھری نے جواب جمع کروانے کیلئے الیکشن کمیشن سےوقت مانگاتھا،بانی پی ٹی آئی ایک بارالیکشن کمیشن کے سامنے ہیش ہوچکے ہیں۔