نیپرا ہر تین ماہ کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں قیمتوں کا تعین کرتا ہے : اویس لغاری

06:29 PM, 27 Aug, 2024

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاور سیکٹر میں بجلی کی قیمتوں کا تعین نیپرا کرتا ہے۔وفاقی وزیر توانائی  اویس لغاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  نیپرا ہر تین ماہ کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں قیمتوں کا تعین کرتا ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ  ہمیشہ کہا جاتا ہے کہ قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ قیمتوں کا تعین ہر ماہ کے لئے کیو ٹی اے اور فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں کیا جاتا ہے ، بجلی کی قیمتوں کے تعین کے لئے پٹیشنز دائر کی جاتی ہیں۔ 


ان کا کہنا ہے کہ استعمال شدہ بجلی یونٹس کی 100 فیصد ریکوری یقینی بنائی جائے جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے گھریلو صارفین کو دیا جانے والا ریلیف فوری فراہم کیا جائے۔

اویس لغاری نے کہا کہ گزشتہ روز 26 اگست کو نیپرا نے ہماری پٹیشن کی سماعت کی، اگر ہماری پٹیشن تسلیم کرلی گئی تو اس کے مطابق کیو ٹی اے کی مد میں ستمبر سے نومبر کے بلوں کے اندر 96 پیسے فی یونٹ کا اضافہ ہوگا اور فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں 2 روپے 87 پیسے کی کمی آئے گی، صارفین کو 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ کم ادا کرنا پڑیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے تمام اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے حکم دیا کہ لائن لاسز میں کمی اور واجبات وصولی کے لیے سپیشل ٹیمیں بنائی جائیں۔

مزیدخبریں