ناراضی کےنام پر بے گناہ شہریوں کا قتل عام کرنے والوں کیخلاف کارروائی کریں گے : اسحاق ڈار

06:20 PM, 27 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاکہ ناراضی کےنام پر بے گناہ شہریوں کا قتل عام کرنے والوں کیخلاف کارروائی کریں گے ۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے سینیٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ناراضی کےنام پر بے گناہ شہریوں کا قتل عام کرنے والوں کیخلاف کارروائی کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ مذاکرات صرف ان سے ہوں گے جو ریاست پاکستان کو تسلیم کرتے ہیں ۔

ان کاکہنا تھا کہ پہاڑوں پر چڑھ کر ناراضی کے نام پر یہ لوگ غیرملکی ایجنسیوں کے ہاتھوں کھیل رہے ہیں،ڈائیلاگ کے نام پر ہم نے بہت بڑی غلطی ہے ۔اسحاق ڈار نے مزید کہاکہ ان لوگوں نے بات کرنی ہے تو آئیں پاکستان کے جھنڈے کو تسلیم کریں ،بلوچستان واقعات  کی سب متفقہ طور پر مذمت کریں ۔

مزیدخبریں