این اے 79 گوجرانوالہ میں دوبارہ گنتی اور فارم 49 جاری کرنے کا حکم

05:41 PM, 27 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:این اے 79 گوجرانوالہ میں دوبارہ گنتی اور فارم 49 جاری کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان   نے این اے 79 گوجرانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے۔ 

این اے 79 گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ احسان ورک کامیاب ہوئے تھے۔ مسلم لیگ ن کے ذوالفقار علی بھنڈر نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔

اسلام آباد سے جاری الیکشن کمیشن کے حکمنامے کے مطابق سپریم کورٹ فیصلے میں دوبارہ گنتی کا اختیار الیکشن کمیشن کو دے چکی ہے۔

الیکشن کمیشن  کاکہنا ہے کہ  ریٹرننگ آفیسر دو روز میں دوبارہ گنتی کرکے فارم 49 جاری کرے اور دوبارہ گنتی کے بعد کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ 

حکمنامے کے مطابق ریٹرننگ آفیسر گنتی کروا کر دو روز میں رپورٹ جمع کروائے۔ 

مزیدخبریں