ٹرینی ڈاکٹر کو  زیادتی کے بعد   قتل کا معاملہ،طلبا کا  وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے استعفے کا مطالبہ 

04:51 PM, 27 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

کولکتہ : ٹرینی ڈاکٹر کو  زیادتی کے بعد   قتل کے معاملے میں  طلبا کا احتجاج زور پکڑ گیا ہے اور  طلبا  نے   وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کےاستعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

یاد رہے کہ کچھ روز قبل کلکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج ہسپتال میں ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ پیش آنے والے انسانیت سوز واقعے کے بعد بھارت بھر میں ڈاکٹرز کا احتجاج جاری ہے۔

یونیورسٹی طلبا کی سربراہی میں مظاہرین نے لوہے کی خاردار تاروں کو توڑتے ہوئے مغربی بنگال سٹیٹ سیکریٹریٹ کی طرف مارچ کیا، جس پر پولیس نے مظاہرے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے لاٹھی چارج کرکے طلبہ کو روکنے کی کوشش کی گئی۔

بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے ہسپتالوں میں حفاظتی ٹاسک فورس بنائی گئی ہے ساتھ ہی ڈاکٹرز سے ڈیوٹیوں پر واپس لوٹنے کی درخواست بھی کی گئی ہے، تاہم مغربی بنگال میں کچھ مظاہرین نے احتجاج ختم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس  کے مطابق   بی جے پی نے احتجاجی طلباء کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔رپورٹ کے مطابق بی جے پی نے ممتا بنرجی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ زیادتی اور قتل کا واقعہ دبانےکی کوشش کر رہی ہیں۔بی جے پی کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ پر لگائے گئے اس الزام کو ریاستی حکومت نے مسترد کر دیا گیا ہے۔


بی جے پی نے کولکتہ پولیس کمشنر ونیت گوئل کے جھوٹ پکڑنے والے ٹیسٹ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی نے مظاہرین پر پولیس کے طاقت کے استعمال کی بھی مذمت کی۔

مزیدخبریں